تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سعودی عرب میں الرٹ جاری، شہری خبردار!

ریاض: سعودی الیکٹرک کمپنی نے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ فرضی موبائل ایس ایم ایس یا لنکس پر توجہ نہ دیں، یہ جعلی سازی ہوسکتی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی بجلی کمپنی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ فرضی موبائل ایس ایم ایس یا لنکس کو نظر انداز کریں، کمپنی کی جانب سے صارفین کو تمام اطلاعات کمپنی کے مخصوص نمبر سے دی جاتی ہیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ کمپنی کی جانب سے تمام معلومات کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کی جاتی ہے، جعلی پیغامات کے ذریعے فراڈ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین افواہوں پر بھی کان نہ دھریں، بجلی کمپنی کے صارفین کسی بھی قسم کے استفسار کے لیے ٹول فری نمبر 920001100 پر رابطہ کریں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر پر کسٹمرکیئر سروس کے ذریعے بھی مصدقہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر الیکٹریک کمپنی کے بارے میں مختلف قسم کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جن میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے فی یونٹ مختلف نرخ دیئے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -