تازہ ترین

سعودی عرب سے جانے کے خواہش مند اقامہ ہولڈرز یہ لازمی جان لیں!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے خروج وعودہ پر مملکت سے جانے کی خواہش رکھنے والے اقامہ ہولڈرز کے لیے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ اقامہ کی مدت میں 5 ماہ باقی ہیں کیا 65 دن کا خروج و عودہ لیا جا سکتا ہے؟ جس پر محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس صورت میں خروج وعودہ ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے، مذکورہ ویزا اگر دنوں کے حساب سے لیا جائے تو ’اقامہ کی انتہائی مدت درج کی جاتی ہے۔

اس طرح کارکن اقامہ کی مدت کے آخری دن تک بھی مملکت میں داخل ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب سے چھٹیوں پر گئے ہوئے غیرملکیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

البتہ خروج وعودہ ویزے پر جانے والے غیرملکیوں پر لازم ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران واپس لوٹ جائیں بصورت دیگر ان پر تین سال کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ مذکورہ ویزے کی توسیع بیرون مملکت رہتے ہوئے بھی ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -