تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ڈاکٹرطاہرالقادری کی شرائط: وزیراعظم کی وزراء سے مشاورت جاری

 اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کرنے والا حکومتی وفد وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گیا ہے۔

حکومتی وفد وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور زاہد حامد پر مشتمل ہے اور وفد نے ڈاکٹرطاہر القادری کی جانب سے رکھی گئی دو شرائط وزیر اعظم کے سامنے پیش کیں اور اب ان پر مشاورت جاری ہے۔

:ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کے سامنے جو دو شرائط رکھیں گئی ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں

اول: سانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے موقٔف کے مطابق درج کرکے اس کی کاپی ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے کی جائے۔

دوئم: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورسانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں نامزد دیگر تمام وزراء فی الفور استعفیٰ دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں اس وقت وفد کے ارکان کے علاوہ وزیرِدفاع خواجہ سعد رفیق بھی موجود ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری کی شرائط کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ جو انہوں نے مذاکرات کے لئے مقرر کی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کے لئے پیش کی ہیں۔

اے آروائی نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد نے رپورٹ کیا ہے کہ اس میٹنگ میں قانونی ماہرین بھی شامل ہیں اور شرائط کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ان کی قانونی حیثیت کا بھی جائزہ لیا جارہاہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں