جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخ کی جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدرکی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدرکی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدرکی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست پر سماعت آج دوپہر ایک بجے ہوگی‌۔

- Advertisement -

نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز عدالت میں ہر پیشی کو سیاسی تھیٹر بنا دیتی ہیں اور کمرہ عدالت کوپریس کلب میں تبدیل کر دیتی ہیں، رپورٹر اور وی لاگرزکوانٹرویو دیتی ہیں۔

درخواست میں کہا کہ مریم نواز کمرہ عدالت کوکارکنوں اورحامیوں سے بھردیتی ہیں اور ہرپیشی کےبعد ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس بھی کرتی ہیں ، پریس کانفرنس میں اعلیٰ حکام اور نیب کےخلاف اشتعال انگیز بیانات ہوتےہیں۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر نےضمانت کا غلط استعمال کیاہے، مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئی ہیں۔

دائر درخواست کے مطابق نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ کیا گیا،ملزمان کا رویہ ان کے خلاف گواہان پربھی دباؤ ڈالنے کا سبب بنا، مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی ضمانت منسوخ کی جائے۔

خیال رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ر صفدر کو سزائیں سنائی گئی تھیں ، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدرکی اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ زیر سماعت ہیں جبکہ عدالت عالیہ نے ملزمان کی سزائیں معطل کر رکھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں