اشتہار

واٹس ایپ کے مخصوص‌ صارفین کے لیے زبردست سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے وائس میسج سے متعلق ایک اور زبردست فیچر پیش کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے فیچرز متعارف کرائے جانے کا مقصد ایک طرف تو صارفین کو سہولیات فراہم کرنا ہے تو دوسری طرف پیغام رسانی کی ایپلیکیشنز میں خود کو سرفہرست رکھنا ہے۔

- Advertisement -

اب کی بار واٹس ایپ نے آڈیو پیغام (وائس نوٹ) کے ذریعے گفتگو کرنے والے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت وہ ریکارڈنگ کرتے وقت اسے روک سکتے اور پھر جاری رکھ سکتے ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ صارفین کو صرف ایک بار میں ہی میسج ریکارڈ کرنے کی سہولت تھی، یعنی اگر وہ بات کو روکنا چاہتے تھے تو دوسرا میسج بھیجنا پڑتا تھا یا پہلے والا ڈیلیٹ کر کے دوسرا بھیجنا ہوتا تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے سروس کی آزمائش کے لیے یہ سہولت بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کو فراہم کردی گئی ہے، جس کی کامیابی کے بعد جلد اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں