اشتہار

سعودی عرب: فضائی مسافروں کو زبردست سہولت فراہم

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے کورونا وبا سے متاثرہ فضائی مسافروں کو زبردست سہولت فراہم کر دی۔

سعودی سول ایوی ایشن نے مملکت کی تمام فضائی کمپنیوں کو کورونا کی وجہ سے سفر نہ کرنے والے مسافروں ‏کی ٹکٹیں ری شیڈول کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس حوالے سے ایوی ایشن نے ملکی فضائی کمپنیوں کے لیے تین اہم نکات مرتب کیے ہیں تاکہ ری شیڈولنگ والے ‏مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

- Advertisement -

پہلے نکتے کے تحت وہ مسافر جو بغیر استعمال شدہ ٹکٹ واپس کرنا چاہتا ہے اسے ادئیگی کی پالیسی کے ‏مطابق سہولت دی جائے گی۔

دوسرے نکتے میں ایسے مسافر شامل ہیں جنہیں ایکسچینج واوچرز جاری کیے گئے ہوں اس صورت میں بغیر ‏اضافی چارجز کے ری فنڈ یا واوچر کی تجدید کی جائے، یہ مسافروں کی خواہش پر منحصر ہو گا کہ وہ کون سا ‏آپشن منتخب کریں گے۔

تیسرے نکتے میں مسافروں کو بغیر اضافی چارجز فلائٹ ری شیڈول کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ ‏کہا گیا ہے کہ جو مسافر روٹ تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ایئرلائن اس روٹ کے مطابق نئی قیمت لے سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں