منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌ 11 روپے کمی، مہنگائی کے اعداد و شمار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران 20 کلو  آٹے کی قیمت میں گیارہ روپے کی کمی ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66فیصدتک پہنچ گئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد کم آمدنی والوں کیلئےمہنگائی کی شرح 14.12فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 23 روپے سے زائد اضافہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں 11روپے، ایل پی جی گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 43 روپے سے زائد، برانڈڈگھی کا ڈھائی کلو کاٹن6 روپے 90 پیسے اور فی کلو 2 روپے 99 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن، چاول،مٹن ،آلو،گڑ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایک ہفتے کے دوران دس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جن میں چینی، زندہ مرغی، آٹے، دال ماش، دال مونگ، مسور سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایک ہفتےمیں چینی 6روپے72 پیسے کمی ہوئی، زندہ مرغی فی کلو 4روپے اور انڈےفی درجن 6روپےتک سستےہوئے، آٹےکا 20 کلو تھیلا 11روپےکم ہوا، اسی طرح دال ماش، دال مونگ، دال مسوراور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتےمیں 19 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں