جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

محکمہ پنجاب کے ملازمین سرکاری گاڑی کرائے پر دینے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ : محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین نے ایک اور انوکھا کارنامہ سر انجام دے دیا، محکمہ بہبود آبادی کی سرکاری گاڑی کرائے پر چلنے لگی۔

پنجاب کے سرکاری محکموں میں بے ضابطگیاں عروج پر پہنچ رہی ہیں، لیہ کا میونسپل عملہ سرکاری پیٹرول رکشوں کو فروخت کررہا تھا تو اب محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین نے سرکاری گاڑی شادی کی تقریبات میں کرائے پر چلانا شروع کردی۔

محکمہ صحت پنجاب کے شعبہ بہبود آبادی کی گاڑی دیہی علاقوں میں باراتیوں کو لے جانے کےلیے کرائے پر دی گئی جب کہ ایک ہفتی قبل گاڑی پر کریانے کا سامان لوڈ کرکے بھجوایا جارہا تھا۔

لیہ: میونسپل کمیٹی کا عملہ سرکاری پیٹرول فروخت کرنے لگا

واضح رہے کہ بہبود آبادی کی گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر سرکاری طور پر پیٹرول فراہم کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں