اشتہار

پاکستانی طیاروں پر عائد عالمی پابندی ختم ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی ہوا بازی تنظیم اکاو کی جانب سے پاکستانی طیاروں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستا نی طیاروں پر پابندیوں اور  سی اے اے کے مسقبل کے فیصلے کے لیے عالمی ہوا بازی کی تنظیم نے سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاو کی ٹیم 29 نومبر کو 12 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی، جو 10 دسمبر تک سی اے اے کا آڈٹ مکمل کرے گی۔

- Advertisement -

عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہم مختلف شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کرے گی ، کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے والے نظام ، ائیر نیوی گیشن، ائیر کرافٹ آپریشنز ،طیاروں کی ائیروردنیس ، ایرو ڈورومز ائیر اسپیس، اے آئی بی سمیت دیگر شعبوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: یورپی کمیشن کا پاکستانی طیاروں کی پروازوں پر پابندی اٹھانے سے انکار

سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاو کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں، جس کی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ طیاروں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ  کا کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق تمام پوائنٹس پر کام مکمل کر لیا گیا، امید ہے کہ تمام پوائنٹس کلئیر ہو جائیں گی اور پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں