اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

پراسیس شدہ غذا دماغ خطرناک قرار؟ محققین نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

محققین نے ایک تحقیق کے بعد خبردار کیا ہے کہ پروسیس شدہ غذائیں یادداشت متاثر کرکے دماغ کو قبل از وقت بوڑھا کردیتی ہیں۔

تحقیق کاروں نے پراسیس شدہ غذاؤں کا تجربہ چوہوں پر کیا، جس کے نتائج نے سائنس دانوں کو بھی حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحقیق سے پتہ چلا کہ چوہوں کی یادداشت کمزور ہوئی، سائنس دانوں نے کہا کہ پروسیس شدہ غذائیں فوری طور پر اعصابی تناؤ اور زوال کا آغاز ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

لیکن جب اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ملایا گیا تو پروسیس شدہ غذا کے منفی اثرات میں کمی واقع ہوئی۔

پراسیس غذاؤں کی اصطلاح ایسی چیزوں کیلئے استعمال ہوتی ہے جنہیں طویل عرصے استعمال کرنے کے لیے خاص پیکنگ میں رکھا جاتا ہے، جیسا کہ منجمند کباب، پیزا، سموسے، آلو کے چپس، ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا اور بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ دو سال قبل پراسیس شدہ سرخ گوشت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کرچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کی جانب سے پراسیس شدہ غذاؤں کو ماضی میں ذیابیطس، اور موٹاپے کی وجہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں