اشتہار

سعودی شہر جدہ میں اہم کارروائیاں!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں میونسلپٹی نے مختلف علاقوں کی بیکریوں پر اچانک چھاپے مارے اور کئی پر جرمانے بھی کیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں متعلقہ اداروں نے بیکریوں میں تیار کی جانے والی روٹیوں اور سمولیوں کا معائنہ کیا اور ان کا وزن بھی ماپا جس سے پتا چلا کہ بیکری انتظامیہ اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

جدہ میونسپلٹی نے بتایا کہ صارفین سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کچھ بیکریوں نے روٹی اور سمولی کے وزن میں کمی کی ہوئی ہے اور مالکان یہ سب زیادہ منافع کی لالچ میں کررہے ہیں۔

- Advertisement -

میونسلپٹی کے مطابق عوام کی شکایات درست ثابت ہوئیں اور بیکریوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، بعض بیکریوں میں مقررہ قواعد کے مطابق کاغذ کی تھیلیاں دستیاب نہیں تھیں جس پر جرمانے کیے گئے۔

اسی طرح کچھ بیکریوں میں صفائی کا بھی بہتر انتظام نہیں تھا تو پھر جرمانہ عائد ہوا۔ جبکہ بازار میں کم وزن کی روٹی اور سمولی فروخت کیے جانے پر بھی انتظامیہ نے جرمانہ لگایا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں روٹی اور سمولی کا وزن کم از کم 510 گرام مقرر ہے جس کی قیمت ایک ریال مقرر ہے، اس سے کم وزن کی قطعا اجازت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں