اشتہار

روس: سیکڑوں پروازیں‌ منسوخ، مسافر پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی دارالحکومت میں شدید دھند کے باعث ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے مسافر رُل گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت کئی شہروں میں شدید دھند نے سیکڑوں پروازوں کو اڑان بھرنے سے روک دیا، پروازوں میں تاخیر نے مسافروں کو پریشان کردیا۔

گزشتہ شب ماسکو آنے والی 30 سے زائد پرازوں کو دیگر شہروں کی جانب موڑا دیا، اس کے علاوہ شیرمیٹیوو، دومودیدوو اور ونوکووو ہوائی اڈوں پر بھی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا۔

- Advertisement -

روس کے ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کی چیف مارینا ماکاروا کا کہنا تھا کہ دھند قدرتی ہے اور ہوا میں تیزی سے ٹھنڈک پیدا ہونے کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں