اشتہار

پاکستان کا سیمی فائنل کس ٹیم سے ہونے کا امکان ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہونے کا قومی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ گروپ ون میں سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، گروپ ٹو میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے، قومی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میں ٹکرا سکتی ہے جس کا فیصلہ کل کے میچ کے بعد ہوجائے گا۔

گروپ ٹو میں قومی ٹیم اتوار کو اپنا آخری گروپ میچ اسکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلے گی۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ میں کل فیصلہ ہوگا کہ کونسی ٹیم اس گروپ میں نمبر ٹو کی پوزیشن پر آئے گی۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تو باآسانی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی اور بھارت خالی ہاتھ گھر لوٹے گا تاہم افغانستان کی ٹیم اگر کیویز کو ہراتی ہے تو رن ریٹ کی بنیاد پر افغانستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ آئے گا، اس وقت کوہلی الیون کا رن ریٹ افغان ٹیم سے بہتر ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے آج پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دی ہے جس کے بعد وہ اپنے گروپ میں ٹاپ ٹو کی پوزیشن پر آگیا ہے، دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگیا۔

آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں