کراچی : پاکستانی بینکوں میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعے 2,677 ملین ڈالرموصول ہوگئے ، 175 ممالک سے 2 لاکھ 73ہزار 411 اکاونٹس پچھلے 13ماہ میں پاکستانی بینکوں کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی بینکوں میں اب تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے 2 ہزار 677 ملین ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کے ذریعے ایک ہزار 834 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اب تک175 ممالک سے 2لاکھ 73ہزار411 اکاونٹس پچھلے تیرہ ماہ میں پاکستانی بینکوں کے ساتھ کھولے گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 1052 ملین ڈالر نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کنوینشنل بینکنگ کے ذریعے اور 782 ملین ڈالر اسلامک بینکنگ کے ذریعے موصول ہوئے۔۔ اس کے علاوہ 27 ملین ڈالر پاکستانی شیئر مارکیٹ کے ذریعے ملے ہیں۔