جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کسی دوسرے ملک میں قیام کے بعد سعودی عرب لوٹنے والا غیرملکی مشکل میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت کی سفری پابندی کے پیش نظر کسی دوسرے ملک میں چودہ دن قیام کے بعد مملکت لوٹنے والے تارک وطن کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کو غیرملکی نے اپنی پریشانی بتائی کہ پاکستان سے دوسرے ملک کے راستے قرنطینہ کرکے سعودی عرب آنے کے کچھ دن بعد کفیل نے خروج نہائی لگا دیا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا دوبارہ سعودی عرب دوسرے ویزے پرآسکتا ہوں اور قرنطینہ کرنا ہوگا؟۔

جوازات نے بتایا کہ قوانین طور پر مملکت سے جانے والے کسی دوسرے ویزے پر دوبارہ سعودی عرب آسکتے ہیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ امیگریشن قانون کے مطابق وہ غیرملکی جو اقامہ پر مملکت میں مقیم ہیں اگر وہ قانونی طور پر خروج نہائی ’فائنل ایگزٹ‘ پر مملکت سے جاتے ہیں تو ان پر واپس آنے کی کوئی پابندی نہیں ہوتی۔

سعودی عرب: خروج وعودہ کے حوالے سے نئی وضاحت جاری!

ایسے تارکین وطن کو سعودی حکومت دوبارہ آنے کی اجازت دیتی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکام نے کچھ ممالک کے شہریوں کو مشروط طور پر مملکت آنے کی اجازت دے رکھی ہے یعنی انہیں کسی دوسرے ملک میں چودہ دن قیام کرنا ہوگا جس کے بعد وہ آسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں