تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ترک صدر کا سود کے خلاف اعلان جنگ

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک سے سودی نظام کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اپنی جماعت (آق) کے پارلیمانی گروپ سے بدھ کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سود کی حمایت کرتے ہیں میں اُن کے ساتھ نہیں چل سکتا اور نہ کبھی چلوں گا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ’میں  روزِ اول سے سودی نظام کے حامیوں اور اس راستے پر چلنے کا مخالف ہوں، جب تک اقتدار میں ہوں ایسے لوگوں اور سودی نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے، مہنگائی کے خاتمے تک ہماری کوشش جاری رہیں گی، جلد عوام کو اشیا کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی‘۔

صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کو گیس پر 25 اور بجلی پر 50 فیصد سبسڈی دے ‏رہی ہے۔

انہوں نے ترکی میں قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے ایک اور بحری جہاز بیڑے میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے قوم کو خوش خبری سنائی کہ اب قدرتی وسائل تلاش کرنے والے بحری جہازوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ‏’ترکی میں پیٹرول یورپ کے مقابلے میں سب سے سستا ہے‘‏

انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ گہرے سمندر میں قدرتی وسائل تلاش کرنے کے لیے 3 ڈرلنگ اور 2 سیسمک بحری جہاز روم اور ‏بحیرہ اسود میں کھدائی میں مصروف ہیں۔

Comments

- Advertisement -