اشتہار

حمزہ عباسی کا اہلیہ نیمل خاور کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اہلیہ نیمل خاور کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ آج اپنی 29 ویں سالگرہ منارہی ہیں، نیمل کی سالگرہ پر حمزہ علی عباسی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ خوبصورت سیلفی شیئر کی۔

حمزہ عباسی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’مجھ سے محبت کرنے کا شکریہ، سب کی دیکھ بھال کرنے والی بیوی اور میری سب سے اچھی دوست، مصطفیٰ کی بہترین ماما ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

حمزہ نے لکھا کہ ’میں آپ کے ملنے پر اللہ کا بہت شکر گزار ہوں، سالگرہ مبارک ہو میری محبت، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘

اداکار کی نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور نیمل خاور کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں