تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ناراض بیوی کے گھر نہ جانے پر مشتعل شوہر کی فائرنگ، قیامت ٹوٹ پڑی

فیصل آباد کے نواحی علاقے میں ناراض بیوی کے گھر  نہ جانے پر شوہر نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون کے چچا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے پینسرہ اڈہ چوک کی رہائشی خاتون شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے چچا کے گھر آگئی تھی، جس کو شوہر (مدثر) واپس گھر لے جانے کے لیے آیا۔

پولیس حکام کے مطابق مدثر نے بیوی سے ساتھ چلنے پر اصرار کیا تو خاتون نے جانے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد مشتعل شوہر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے خاتون کے چچا موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ ملزم فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: نجی بینک منیجر نے ساتھی خاتون کو قتل کردیا

یہ پڑھیں: قصور میں فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت چار جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

مقتول کےلواحقین نے پینسرہ اڈا چوک پر لاش رکھ کراحتجاج شروع کردیا ہے جس کے باعث جھنگ روڈ پر دونوں اطراف کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پولیس نے اہل خانہ کو ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے اُن سے شاہراہ خالی کرنے کی اپیل کی مگر آخری اطلاعات تک لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا جاری تھا۔

Comments

- Advertisement -