اشتہار

ٹانگوں سے محروم خود دار شخص نے دنیا کو حیران کردیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : دنیا میں ایسے باہمت لوگ بھی ہیں جو اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیتے اور اپنی خود داری کا بھرم رکھتے ہوئے کسی کا بوجھ بننا گوارا نہیں کرتے۔

ان ہی میں سے ایک باہمت معذور انسان الیگزینڈر بھی ہے، جس نے اپنے استعمال کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی ویل چیئر لفٹ بنا ڈالی۔

روسی باشندہ الیگزینڈر ایک اندوہناک کار حادثے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگیا تھا، جس کے بعد اس نے سولر پینل کی مدد سے تیسری منزل پر جانے کے لیے ویل چئیر لفٹ بنائی۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق باہمت انسان الیگزینڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتے، اپنی مدد خود کرکے مجھے دلی سکون ملتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں