اشتہار

فیس ماسک سے انوکھا عالمی ریکارڈ (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وائرس کے دوران فیس ماسک کو وبا سے بچاؤ کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

دنیا بھر میں کورونا کے دوران لوگوں نے وبا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک کا استعمال کیا لیکن اسی ماسک کا استعمال کرتے ہوئے ایک نوجوان نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انسٹاگرام پیج پر اس طرح کے کئی حیران کن ورلڈ ریکارڈ شیئر کیے جاتے ہیں اور ایسی ہی ایک تھرو بیک ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

چند ماہ قبل ایک نوجوان نے اپنے چہرے پر سب سے زیادہ ماسک پہننے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جارج بیل نے صرف 7.35 سیکنڈز میں اپنے چہرے پر 10 ماسک لگا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔

ویڈیو میں نوجوان کو ایک کے بعد ایک ماسک لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو لاکھوں صارفین اب تک دیکھ چکے ہیں۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’اب یہ ٹیلنٹ بن گیا ہے۔‘ جب کہ دوسرے نے لکھا کہ ’لوگوں کے خیالات بہت عجیب ہیں۔‘

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا انسٹاگرام پر صفحہ باقاعدگی سے تھرو بیک ویڈیوز اور تصاویر کا اشتراک کرتا ہے جس میں کئی ذہنوں کو الجھا دینے والے عالمی ریکارڈ بھی شامل ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں