تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ادرک چائے کو منشیات سمجھ کر آسٹریلوی پولیس نے ماں بیٹی کو جیل بھیج دیا

کینبرا : آسٹریلوی پولیس نے ادرک چائے کو منشیات سمجھ کر ماں اور بیٹی کو چار ماہ کےلیے جیل بھیج دیا۔

پولیس کی سنگین غلطی کی وجہ سے ماں اور بیٹی کے چار ماہ جیل میں گزر گئے جنہوں نے 90 آسٹریلوی ڈالر منافع کےلیے 25 کلو ادرک چائے درآمد کی تھی لیکن آسٹریلوی بارڈر فورس نے اسے منشیات سمجھ کر ضبط کرلیا۔

آسٹریلوی بارڈر فورس کی کارروائی کے باعث ماں بیٹی کا کاروبار کا منصوبہ کو خاک میں مل گیا ساتھ ہی ساتھ ان کے چار ماہ جیل میں گزرے کیوں کہ مسلح پولیس اہلکاروں نے وان پوئی نامی خاتون کے گھر ایسے چھاپہ مارا جیسے کسی منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکارروائی کررہے ہوں۔

پولیس نے وان پوئی اور ان کی بیٹی کو بھاری مقدار منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اور چار ماہ کےلیے جیل بھیج دیا جب تک ضبط کردہ مواد کی لیب رپورٹ نہیں آگئی۔

لیب رپورٹ آئی تو معلوم ہوا کہ آسٹریلوی بارڈر فورس نے غلطی ہوئی ہے اور جسے انہوں نے منشیات سمجھ کر ضبط کیا ہے وہ دراصل ادرک چائے ہے۔

Comments

- Advertisement -