اشتہار

سعودی عرب سے اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کورونا وائرس کے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔

سعودی محکمہ صحت کے مطابق گزرے 24 گھنٹوں میں مملکت میں کورونا کے صرف 36 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک کووڈ 19 کے مریض کی موت واقع ہوئی۔

مملکت کے محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سعودی عرب میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 479 ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

New COVID-19 infections in Saudi Arabia stay below 50-mark

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک کورونا مریض کے انتقال کے بعد مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 824 ہوگئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دورانیے میں 48 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 590 ہوگئی جبکہ فعال کیسز میں سے 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں