اشتہار

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا ڈیزائن، ٹیکنیکل امور کا کامیاب مشاہدہ کیا گیا۔

ڈی جی ایس پی ڈٰ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ سمیت سائنسدان اور انجینئرز اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد بھی دی۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کام یاب میزائل تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کومبارک باد پیش کی

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں