اشتہار

شہزادی نے شیروں کا سامنا کرنے والے بہادر بلی کے بچے کی معجزاتی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ المکتوم نے شیروں سے مقابلہ کرنے والے بلی کے بچے کی معجزاتی ویڈیو شیئر کردی۔

شیخہ لطیفہ کی جانب سے 19 نومبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’بہادر بلی کے بچے‘ کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک بلی کے بچے کو شیروں کے پنجرے میں پھنسا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔  شہزادی نے بلی کے بچے کے زندہ بچ جانے کو معجزہ بھی قرار دیا۔

شیروں نے اپنے بنجرے  میں جب بچے کو دیکھا تو  حملہ کیا مگر وہاں موجود دیکھ بھال کرنے والوں نے بلی کے بچے کو  ریسکیو کر کے اُسے یقینی موت سے بچایا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی کے بچے کو پہلے ایک شیر نے روکا اور پھر دیگر دو وہاں بھاگتے ہوئے آئے اور اُسے تینوں شیروں نے گھیر  لیا۔

شیروں نے اپنی ’خالہ‘ (بلی) کے بچے سے کھیلنا شروع کیا اور اسے پنجوں سے ایک سے دوسری طرف کئی بار دھکیلا جبکہ ایک نے اُسے گردن سے دبوچا، اس دوران بچہ بھی اپنے طور پر مزاحمت کرنے کی کوشش کرتا رہا مگر پھر وہ نڈھال ہوگیا۔

اسی دوران وہاں موجود دو لوگوں نے جب اس منظر کو دیکھا تو وہ بلی کے بچے کو بچانے کی کوشش میں باڑ میں بھاگتے ہوئے داخل ہوئے۔

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے تین ملازمین کے بروقت اقدام کی وجہ سے بلی کے بچے کو کوئی ظاہری جسمانی چوٹ نہیں آئی مگر اس کا ڈاکٹر سے معائنہ کرایا گیا، جس کا شہزادی نے خود بھی بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں