ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کرونا ویکسین کی 2 خوراکیں‌ لگوانے والوں‌ کو طواف کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے علاوہ عام شہریوں کو بھی طواف کرنے کی اجازت دے دی جبکہ عمر کی حد سے متعلق بھی وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ سعودی حکومت  نے عام شہریوں کو نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کعبہ کی اجازت دی ہے۔

ایسے تمام افراد کو ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے پہلے سے اعتمرنا ایپ سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ وزارتِ حج و عمرہ نے مزید وضاحت کی کہ خواہش مند  شہری کا مقامی ہونا اور کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ، طواف اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے عمر کی مقررہ حد کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

حرمین شریفین کے مطابق جمعرات سے زائرین کو طواف اور مسجد نبوی ﷺ میں زیارتوں کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے نئے قواعد

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ

عکاظ اخبار کے مطابق 26 نومبر سے وہ غیر ملکی زائرین جن کی عمریں اٹھارہ سال  سے زیادہ ہیں عمرہ ادا ئیگی اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادا کرسکیں گے۔

مقامی زائرین کے لیے عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے، جس کے مطابق 12 سال یا اُس سے زائد عمر کے وہ شہری جنہوں نے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں وہ عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرسکیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر مسجد الحرام کو زائرین اور نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے، آنے والوں کے لیے ماسک کی پابندی لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں