اشتہار

سعودی عرب: غیر ملکی کارکنان —- ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں، وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ حرکت میں آگئی اور بڑی کارروائیاں کرڈالی ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے غیر ملکی کارکنان کے 550 سے زیادہ اجتماعی رہائشی مراکز پر تفتیشی کارروائیاں کی ہیں،ان میں 90 سے زائد کو قانونی خلاف ورزیوں کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

کارروائیوں سے متعلق میئر کے مشیر انجنیئنر محمد الزہرانی نے بتایا کہ جدہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز کمشنر کی ہدایت پر متعلقہ سرکاری اداروں کی شراکت سے چھاپہ مہم شروع کیے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے باہر موجود غیرملکی ملازمین کی مشکلات دور ہوگئیں

بلدیہ کے انسپکٹرز اجتماعی رہائش کے مراکز کا معائنہ کر کے یہ بات چیک کرتے ہیں کہ آیا کرونا ٹیسٹ اورسینیٹائزنگ کے حوالے سے پابندیوں پر کس حد تک عمل ہو رہا ہے؟ خلاف ورزی پر غیر قانونی مراکز کے خلاف کارروائی اور جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔

جدہ میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں بھی قانون کی کوئی خلاف خلاف ورزی ان کے مشاہدے میں آئے تو 940 پر رابطہ کر کے اطلاع دی جائے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں