جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کرونا کی نئی لہر سے معیشت متاثر ہوسکتی ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا کی نئی لہر سے معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کرونا کی نئی قسم اومی کرون اور لہر سے نمٹنے کے لیے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا سے نمٹنے کے لیے اب تک درست اقدامات اٹھائے اور قوم نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا کی نئی لہر سے معیشت پر بھی اثرات پڑ سکتے ہیں، ہمیں اپنی تیاری پوری کرنا ہوگی تاکہ زیادہ متاثر نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: کرونا کی نئی قسم کے بعد پاکستان کا بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پوری دنیا تشویش میں مبتلا ہے، جس کے بعد مختلف ممالک نے جنوبی افریقا سمیت دیگر ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھی کرونا کی نئی لہر کے پیش نظر  6 ممالک ہانگ کانگ، نمیبیا، جنوبی افریقا، لیسوتھو، بوٹسوانا کو کیٹگری سی میں شامل کر کے سفری پابندیاں عائد کردیں۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان سے افریقی ممالک کے سفر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، افریقی ممالک اورہانگ کانگ سے سفرپر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی نئی قسم کے خلاف ویکسین کتنے دن میں‌ تیار ہوسکتی ہے؟

اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 12سال یا اس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو ویکسین لگوانا مزیدضروری ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں