اشتہار

بیرون مملکت بچے کی ولادت پر اقامہ حاصل کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کے اہل خانہ کے لیے رہائشی پرمٹ(اقامہ مرافق) جاری کیا جاتا ہے۔

غیرملکیوں اور ان کی فیملی کے ویزے واقامے سے متعلق تمام امور سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) دیکھتا ہے، تارکین کے اہل خانہ کے اقامے سربراہ خانہ کے اقاموں سے منسلک ہوتے ہیں اور ان کی تجدید بھی سربراہ کے اقاموں کے ساتھ ہی ہوتی ہے جس کے لیے ماہانہ بنیاد پر فیس مقرر ہے۔

اسی ضمن میں سعودی محکمہ پاسپورٹ سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ بیرون مملکت بچے کی ولادت ہوئی جبکہ والدین اقامہ ہولڈر ہیں کیا نومولود کے لیے سفارت خانے سے ویزہ جاری کرایا جائے گا؟

- Advertisement -

جوازات نے وضاحت کی کہ نومولود کا جدا پاسپورٹ بنوانے کے بعد اس کے لیے اپنے ملک میں سعودی سفارت خانے یا قونصلیٹ سے رجوع کرکے وہاں سے ویزا جاری کرایا جائے۔

خیال رہے کہ سعودی اقامہ ہولڈر کے بچوں کی پیدائش اگر مملکت میں ہی ہو تو ایسی صورت میں اپنے وطن سے ویزا جاری نہیں کرایا جاتا، تاہم انہیں صرف متعلقہ اسپتال سے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرانا ہوتا ہے۔

اسی بنیاد پر نومولود کی رجسٹریشن ادارہ سول سروسز میں کرانے کے بعد اہل خانہ پر عائد ماہانہ فیس جو کہ رواں برس 400 ریال کے حساب سے وصول کی جاتی ہے اور پھر جدا اقامہ جاری کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں