اشتہار

یاسر حسین کی سالگرہ پر اہلیہ اقرا عزیز کا محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر و میزبان یاسر حسین کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

اداکار و میزبان یاسر حسین آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر اقرا عزیز نے یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دنیا کا حسین ترین انسان قرار دیا۔

اقرا عزیز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر یاسر حسین کے ساتھ گزارے گئے حسین لمحات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’دنیا کے سب سے حسین انسان کو سالگرہ مبارک ہو، آپ جیو ہزاروں سال اور وہ سارے سال ہوں میرے ساتھ۔‘

اقرا عزیز کی اس پوسٹ کو اس جوڑی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو یاسر حسین کو بھی خوب بھا گئی ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ویڈیو کی تعریف کی گئی، یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ’یہ دنیا کی سب سے پیاری چیز ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز نے بھی رواں ماہ 24 نومبر کو اپنی سالگرہ منائی تھی۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اقرا عزیز کو اُن کے شوہر، اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی۔


یاسر حسین نے اقرا عزیز کی سالگرہ پر بیوی نمبر 1 کا خطاب دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں