اشتہار

کنگنا اپنے جال میں‌ پھنس گئیں، عوامی ’ہمدردی حاصل‘ کرنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے  دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کسانوں کے احتجاج پر بیان دینے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے ہماچل پردیش کے تھانے میں تحریری شکایت درج کروائی، جس میں انہوں نے بتایا کہ کسانوں اور سکھوں کے خلاف دیے گئے بیان کے بعد انہیں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کو بھی ایک خط ارسال کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو  دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ’مجھے حال ہی میں کی جانے والی پوسٹ کے بعد دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھٹنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے قتل کرنے کا پیغام بھیجا‘۔

مزید پڑھیں: کنگنا کے خلاف ایک اور پرچہ درج

یہ بھی پڑھیں: سکھوں‌ کی تضحیک کرنے اور دہشت گرد قرار دینے پر کنگنا کو قانونی جواب

کنگنا نے کہا کہ وہ ایسے بیانات کی وجہ سے بالکل خوفزدہ نہیں ہیں اور بھارت کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی کسی ذات، مذہب یا گروہ کی تضحیک کی اور نہ ہی نفرت انگیز بیانات دیے‘۔

دوسری جانب بھارتیوں نے کنگنا کے اس دعوے کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئیں اور ایک بار پھر ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ایسا کررہی ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں