20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سکھوں‌ کی تضحیک کرنے اور دہشت گرد قرار دینے پر کنگنا کو قانونی جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو سکھوں کی تضحیک کرنا اور انہیں دہشت گرد قرار دینا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سکھوں کے لیے تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے خالصتان ریفرنڈم اور تحریک کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

اداکارہ کے اس بیان پر ممبئی سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ سکھ تاجر نے دہلی سکھ گردوارے کی انتظامیہ کے ساتھ کنگنا کے خلاف مقدمے کی مشترکہ درخواست دائر کی۔

- Advertisement -

اپنی درخواست میں سکھ رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’کنگنا رناوت نے سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی دانستہ طور پر کسان مارچ اور متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو خالصتانی اور پوری سکھ برادری کو دہشت گرد قرار دیا۔

مزید پڑھیں: سکھ برادری کی توہین کنگنا کو مہنگی پڑگئی، سکھوں کا اداکارہ کو پاگل خانے بھیجنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: کنگنا پر ایف آئی آر درج

اسے بھی پڑھیں: آزادی سے متعلق متنازع بیان، کنگنا کی مشکلات میں‌ ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ

سوبربان پولیس نے سکھ رہنماؤں کی درخواست پر اداکارہ کے خلاف 295 اے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

قبل ازیں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر جاری متنازع بیان میں کہا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد حکومت کا بازو موڑ رہے تھے مگر انہیں ایک خاتون وزیراعظم کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے ان کو اپنی جوتی کے نیچے کچل کر رکھ دیا تھا‘۔

کنگنا نے لکھا کہ ’خاتون وزیراعظم نے ان کو مچھروں کی طرح کچل دیا اور دیش کو ٹکڑے ہونے سے بچا لیا، جس کی سزا انہیں اپنی زندگی میں ہی بھگتنا پڑی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں