20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’بھنسالی نے ہیرا منڈی کے سیٹ پر طیش میں فنکاروں کے فونز توڑے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے ’ہیرا منڈی‘ کے سیٹ پر غصے میں آ کر فنکاروں کے فونز توڑے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب مذکورہ خبریں زور پکڑنے لگیں تو ویب سیریز میں ’فریدن‘ کا کردار نبھانے والی سوناکشی سنہا نے اس پر ردعمل دینا ضروری سمجھا۔

سوناکشی سنہا نے اپنے حالیہ بیان میں اس کی سختی سے تردید کی اور ایسی خبروں کو افواہیں قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسانی ایک ٹاسک ماسٹر ہے اور میں اس سے بالکل بھی انکار نہیں کروں گا۔

- Advertisement -

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ اس لقب کے مستحق ہیں کیونکہ وہ جس طرح کا کام کرتے ہیں ہر کوئی دیکھتا ہے، اگر کوئی ان کے وژن کے مطابق ہی کام کرتا ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ یہ اس کا حق ہے کہ اُس کام کو یقینی بنائے۔

اپنے تجربے کے بارے میں سوناکشی سنہا نے بتایا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، وہ ایک ایسی شخصیات ہیں جو واقعی ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں اس لیے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے پہلے بھی ایسی افواہیں سن رکھی تھیں، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز ہیرا منڈی میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں