9 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بال ڈرائی کرنے کے لیے نوجوان کا انوکھا طریقہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بال ڈرائی کرنے کے لیے ہیئر ڈرائر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر یہ میسر نہیں ہو تو آپ کیا کریں گے؟ نوجوان نے بال ڈرائی کرنے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کیا کہ سب قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی شہری کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو بال ڈرائی کرنے کے لیے ہیئر ڈرائر نہ ملا تو اس نے کھانا پکانے کے پریشر ککر کو ہی بال ڈرائی کرنے کے لیے استعمال کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پریشر ککر پکڑ کر کھڑا ہے جب کہ نوجوان اپنے بال ڈرائی کررہا ہے، پریشر ککر سے جیسے ہی بھانپ نکلتی ہے تو لڑکا اپنے بال ڈرائی کرنا شروع کردیتا ہے۔

- Advertisement -

نوجوان کے اس انوکھے طریقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اچھا طریقہ ہے برقرار رکھو، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ بھارت ہے یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔‘

ایک تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جگاڑ ہمارے دلوں کے اتنے قریب ہے کہ یہ لفظ اب سرکاری طور پر آکسفورڈ ڈکشنری کا حصہ ہے۔‘

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’کسی مسئلے کا آسان حل تلاش کرنے یا سستی، بنیادی اشیا کا استعمال کرتے ہوئے کسی چیز کو ٹھیک کرنے یا بنانے کے لیے ہم مہارت رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں