اشتہار

سعودی عرب: سفری پابندی کے خاتمے کے بعد مسافروں کیلئے بڑا ریلیف

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کے خاتمے کے ساتھ ہی کسی دوسرے ملک میں 14 دن قیام کیلئے موجود افراد پر بھی شرط ختم کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے سفری اجازت ملنے کے بعد اقامہ ہولڈرز یا وزٹ ویزہ ہولڈرز جو دوسرے ملک میں 14 دن گزارنے کے انتظار میں ہیں وہ یکم دسمبر یعنی آج کے بعد کسی بھی دن مملکت آسکتے ہیں، انہیں چودہ دن کی قرنطینہ شرط پوری نہیں کرنا پڑے گی۔

پاکستان سمیت جن 6 ممالک سے بدھ یکم دسمبر 2021 سے مسافروں کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں مملکت آنے پر پانچ دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اس سے قبل سفری پابندی والے ممالک سے مملکت آنے والے مسافروں کو کسی ایسے ملک میں 14 دن گزارنے ہوتے تھے جہاں سے سفری پابندی عائد نہیں تھی تاہم اب یہ سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔

سعودی عرب آنے والوں کو اب کیا کرنا ہوگا؟ نئی شرط

ایک شہری نے جوازات سے پوچھا تھا کہ پابندی والے ممالک کی وضاحت کی جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ جن ممالک کے شہریوں کو براہ راست آنے کی اجازت دی گئی ہے ان کے شہری اس رعایت سے مستفید ہوں گے یا نہیں؟۔ جس پر محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے مذکورہ بالا وضاحت کی گئی

Comments

اہم ترین

مزید خبریں