اشتہار

یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کا جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کےدوران پاک فوج کا سپاہی شہید ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن میں خدمات کی انجام دہی کےدوران حوالدارمحمد شفیق نے جام شہادت نوش کیا ہے، حوالدار شفیق سینٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق نے فروری2021یواین مشن میں شمولیت اختیار کی تھی، اب تک 162اہلکار امن مشنز میں خدمات کے دوران شہیدہوچکےہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارشفیق کی نمازجنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں عسکری حکام سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

حوالدار شفیق شہید کے سوگواران میں بیوہ اور3 بیٹے شامل ہیں۔

اس سے قبل رواں سال ستمبر میں بھی شمالی افریقی ملک سوڈان کے علاقے دار فور میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے لیے خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرگئے تھے۔

عادل جان نے سوڈانی علاقے دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور لوگوں کی مدد کی ذمے داریاں انجام دینے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں