اشتہار

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مذکورہ دورانیے میں 2 کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں، کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 810 ہوگئی۔

سعودی عرب میں کورونا سے اب تک 8 ہزار 839 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 27 مریض وبا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 966 ہوگئی ہے۔

کورونا کے فعال کیسز میں سے 42 مریضوں کی حال تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر پیشگی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں سعودی عرب میں بھی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں