اشتہار

بھارت میں خوفناک حادثہ، شادی سے لوٹنے والے افراد کی دردناک موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت: بھارتی ریاست ہریانہ میں شادی کی تقریب سے لوٹنے والے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے شہر گروگرام کے سدھرانا گاؤں میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں شادی سے لوٹنے والی کار دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی موت کی وادی میں چلے گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور خستہ حال سڑک کے باعث پیش آیا، ہلاک افراد کی شناخت ساگر، جبیک، نیاز خان، پرنس اور جگبیر کے ناموں سے ہوئی ہے جو ایک شادی کی تقریب کے بعد گاؤں سدھرانا سے گروگرام شہر جا رہے تھے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: چین کے خلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا، جس کی شناخت ہاردک تیواری کے نام سے ہوئی ہے، زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد شہر کے نجی اسپتال میں کام کرتے تھے، حادثے کی مزید وجوہات جاننے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم بھی کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں