اشتہار

اومیکرون وائرس: سعودی عرب میں کیا ہونے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کوروناوائرس کی نئی قسم ‘اومیکرون’ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اہم بیٹھک کے دوران وبا کی تازہ صورت حال پر ممکنہ لائحہ عمل کے بارے میں بتایا جائے گا، لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں اس ضمن میں بھی انتظامیہ شہریوں کو آگاہ کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعود وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق آج پریس کانفرنس کریں گے۔

- Advertisement -
سعود وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی

وزارت کا کہنا ہے کہ ترجمان وزارت اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کورونا کی مجموعی صورتحا ل کے علاوہ ویکسین لینے والوں کے تازہ اعداد وشمار پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت صحت کے ترجمان کی گفتگو کا بڑا حصہ وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے متعلق ہوگا نیز اس کے انسداد کے لیے جاری خصوصی کوششوں پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

سعودی عرب میں کورونا کی نئی قسم سے بچنے کے لیے ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں