اشتہار

سعودی عرب سے پاکستانیوں کو نئی خوشخبری ملنے کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزیر تعلیم شہزادہ حامد بن محمد الشیخ نے مملکت میں پاکستانی طلبا کی تعداد بڑھانے کے لیے مزید اسکالرشپ فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ہم منصب شہزادہ حامد بن محمد الشیخ سے ملاقات کی اس موقع پر سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ملاقات کے موقع پر پاک سعودی تعلقات کے علاوہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ڈیجیٹل ایجوکیشن سسٹم پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ سعودی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جامعات میں پاکستانی طلباکی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔

دریں اثنا شفقت محمود نے کہا پاکستان تعلیمی میدان میں دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینوں سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی طلبا کو مختلف جامعات میں اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد طالب علموں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے درخواست دائر کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں