تازہ ترین

میرب علی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے صنف آہن سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل و اداکارہ میرب علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ماڈل و اداکارہ میرب علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جسے وہ دیکھ رہی تھی۔‘

میرب نے یہ تصاویر چند گھنٹوں قبل شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ میرب علی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے صنف آہن میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

گزشتہ دنوں میرب علی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ عاصم اظہر ان کے سوتیلے بھائی ہیں اور نہ ہی ان کے کزن ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن پروفیشنل کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا اور انہیں یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔

میرب علی نے بتایا تھا کہ انہوں نے 2016 میں محض 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی تھی اور سب سے پہلے گلوکار سجاد علی کے گانے میں پرفارمنس دی تھی۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس پر خبریں پھیلی تھیں کہ میرب علی اور عاصم اظہر نے منگنی کرلی، ان کی منگنی کی خبریں اس وقت پھیلنا شروع ہوئی تھیں جب کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -