اشتہار

مودی، پریانکا چوپڑا اور اکشے کمار کی جعلی ویکسینیشن، معاملہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جعلی ویکسینیشن کا معاملہ سامنے آگیا، بہار کے ایک ضلع میں ویکسین شدہ افراد کی فہرست میں نام بھی شامل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں کے ایک ضلعے کے طبی مرکز کی ویکسین شدہ افراد کی فہرست میں وزیراعظم نریندر مودی، سونیا گاندھی اور پرینکا چوپڑا کا نام پایا گیا ہے حالانکہ حقیقت میں انہوں نے اس جگہ سے ویکسین لگوائی ہی نہیں۔

فہرست میں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

فہرستوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں پتہ چلے گا کہ کیسے مذکورہ شخصیات کے نام فہرست میں شامل ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں