تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کورکمانڈرز کا انتہاپسندی اور دہشت گردی کےخاتمے کا عزم

کورکمانڈرز نے سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسےعناصرکے خلاف زیروٹالرنس کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 245 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی اور خطے ‏کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف نے سرحدوں پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری تربیت اور ڈاکٹرائن ‏کے جائزےکیلئے تربیتی عمل ضروری ہے۔

کورکمانڈرز نے سیالکوٹ واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایسےعناصرکے خلاف زیروٹالرنس کا اعادہ کیا اور کانفرنس ‏میں ملک سےانتہاپسندی اوردہشت گردی کےخاتمے کا عزم بھی کیا گیا۔

افغانستان کی صورتحال پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں استحکام سےخطےمیں استحکام آئے گا افغانستان ‏میں انسانی المیےسےبچنےکےلیےعالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -