اشتہار

اشنا شاہ نے عائزہ خان سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی عائزہ خان کی خوبصورتی کی دیوانی ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بلا‘ میں شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے انسٹا اسٹوری میں ساتھی اداکارہ عائزہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

اشنا شاہ نے عائزہ خان کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا نے اس خوبصورتی کو بہت فرصت میں بنایا ہے۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ عائزہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی تھی جس میں وہ سیاہ اور سفید ساڑھی میں نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ساری ساری رات جاگتا ہے یہ دل۔‘

یاد رہے کہ اشنا شاہ نے سات سال قبل ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس دوران انہوں نے کئی مقبول عام ڈرامے کیے جن میں بشر مومن، نیلم کنارے، تھوڑا سا آسمان، لشکارا اور بلا شامل ہیں۔

اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ریڈیو اور ٹی وی کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں