تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

‘بیورو کریسی اپنی ذمہ داریاں ادا کرے’

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کی فیصلہ سازی میں تاخیر سےعدالتی بوجھ میں اضافہ ہوتاہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس گلزار احمد نے نیشنل مینجمنٹ کورس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ بیوروکریسی کا کام پالیسیز پر عمل کرکےعوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے مگر بیوروکریسی کی ہچکچاہٹ سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بیوروکریسی کی فیصلہ سازی میں تاخیر سے عدالتی بوجھ میں اضافہ ہوتاہے، بیورو کریسی کو چاہیئے کہ وہ عدالتوں سےرہنمائی حاصل کرے تاکہ انصاف ممکن ہو کیونکہ بنیادی حقوق کی فراہمی سے ہی عوام بیوروکریسی میں فاصلہ کم ہوگا۔

چیف جسٹس پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ اچھے ایگزیکٹو افسران کے بغیرگڈ گورننس کا قیام ناممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -