تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی: گرفتار ملزمہ کا قتل اور لاش کے ٹکڑے کرنے کا اعتراف

کراچی کے علاقے صدر میں 75 سالہ شہری شیخ سہیل کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں 75 سالہ شہری شیخ سہیل کو قتل کرنے والی ملزمہ نے عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا، خاتون کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کمرہ عدالت میں بھی مسکراتی رہی، ملزمہ عدالت سے باہر آئی تو صحافیوں نے سوال کیا کہ قتل کیوں کیا؟ ملزمہ مسکراتی رہی، قتل کا اعتراف کیا اور وجہ بتائے بغیر آگے بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں واقع عمارت میں خاتون کے ہاتھوں 75 سالہ شخص کے مبینہ لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں: شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سوگئی، ملزمہ گرفتار

پولیس نے جائے واردات سے خاتون کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق گرفتار خاتون نے مقتول کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے تھے اور پھر اعضا کے قریب ہی سو گئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کا بیوی ہونے کا دعویٰ مشکوک ہوگیا کیونکہ مقتول کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ خاتون مقتول کی اہلیہ نہیں ہے، ڈیڑھ سال پہلے بھی یہ خاتون ان کے پاس آئی تھی اور کہا مجھے شوہر نان نفقہ نہیں دے رہا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے اور سارے شواہد اس کے خلاف تھے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے تھے۔

Comments

- Advertisement -