اشتہار

آنجہانی فٹبالر میرا ڈونا کی چوری شدہ قیمتی گھڑی بھارت سے برآمد، ایک گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس / نئی دہلی: ارجنٹائن کے آنجہانی لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اور بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میراڈونا کی دبئی سے مبینہ طور پر چوری ہونے والی گھڑی بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق سوئس ساختہ قیمت گھڑی واجد حسین نامی شہری کے پاس سے برآمد ہوئی، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ دبئی سے گھڑی چرانے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے بھارت فرار ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق واجد حسین دبئی میں کی اُس کمپنی کمپنی میں سنہ 2016 سے سیکیورٹی گارڈ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا جہاں آنجہانی فٹبال کے زیر استعمال مختلف اشیاء کو محفوظ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: میرا ڈونا کی موت طبعی نہیں خودکشی ہے، ڈاکٹر کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں: ڈیاگو میرا ڈونا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ریلیز

میرا ڈونا کی چوری ہونے والی اس گھڑی کی مالیت 26 ہزار ڈالرز  سے زائد تھی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 46 لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے، جس کی خاصیت یہ تھی کہ اس کے پیچھے آنجہانی فٹبال کی تصویر اور جرسی نمبر کے ساتھ دستخط بھی کندہ تھا۔

ریاست آسام کے علاقے شیوساگر تھانے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش روشن نے بتایا کہ دبئی کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات پر کارروائی کی گئی تھی۔

ملزم نے اپنے اوپر عائد ہونے والے چوری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں برس اگست میں والد کی علالت کے باعث اپنے گھر واپس پہنچا ہے اور اُس نے یہ گھڑی دبئی کی ایک دکان سے خریدی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں