تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’پاکستان امریکا کے ساتھ بامقصد رابطوں کا خواہاں ہے‘

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ ثمر آور اور بامقصد رابطوں کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز اینڈ انٹیلی جنس کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹ کے وفد کی قیادت سینیٹر انگس کنگ کررہے تھے، امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر بھی وفد کے ہمراہ موجود تھیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی تازہ سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے امور زیر غور آئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ ثمر آور اور بامقصد رابطوں کا خواہاں ہے، پاکستان پر امن کثیر النوعیت پائیدار تعلقات چاہتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے کردار ادا کرے، افغان عوام کی اقتصادی حالت میں بہتری کے لیے مربوط کوششیں ضروری ہیں۔

آرمی چیف نے جیو پولیٹیکل، سیکیورٹی صورت حال چیلنجز سمجھنے پر سینیٹر سے اظہار تشکر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ارکان نے افغان صورت حال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، امریکی وفد نے بارڈر مینجمنٹ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -