تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار

بنوں: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بنوں ریجن میں حساس اداروں نے دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اس کے علاوہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختوانخوا سے ہی پشاور پولیس کی کارروائی کے دوران مطلوب ترین دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا تھا ،حکومت نے گرفتار دہشتگرد کی سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔

ملزم پولیس کو دہشت گردی، پولیس پر حملے، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ، جبکہ 2012 میں انقلاب چوکی پولیس ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا جس میں سب انسپکٹر مرسلین خان شہید ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -