اشتہار

علیزے گبول کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ماڈل علیزے گبول کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کی شوہر ملک زوریز کے ہمراہ تصاویر سامنے آگئیں، ماڈل شوہر کے ہمراہ اٹلی میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے گبول کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں زیر گردش تھیں ایسے میں انہوں نے خود بھی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ و ماڈل نے شوہر کے ساتھ اٹلی کے شہر میلان سے سیر سپاٹوں کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کردیں۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں اداکارہ نے دوسری شادی کی تھی۔

خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اُسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔

علیزے گبول کی پہلی شادی نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک سال کے مختصر عرصے میں ہی اختتام پذیر ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں