اشتہار

کابل ڈرون حملہ: پینٹاگون کا ملوث فوجیوں کیخلاف کارروائی سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن :‌ پینٹاگون نے کابل میں عام شہریوں کو ڈرون حملے میں قتل کرنے والے امریکی فوجیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان نے کابل میں ڈرون حملے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جوکچھ ہوا وہ ناقص قیادت کا نتیجہ نہیں تھا۔

ترجمان جان کربی نے کہا کہ عام شہریوں پر ڈرون حملہ عمل درآمد میں کوتاہی تھا ناکہ غفلت اور بے انتظامی کا نتیجہ تھا۔

- Advertisement -

ترجمان وزارت دفاع نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو موصول ہونے والی رپورٹ میں مزید احتساب کی تجویز نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ 29 اگست کو امریکی فورسز نے کابل میں عام شہریوں کو داعش کا کارکن سمجھ کر ڈرون حملہ کردیا تھا جس کے باعث سات بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوئے تھے جس پر کمانڈر جنرل مکینزی سے معافی بھی مانگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں